Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی؛خاموش کالونی میں منشیات کی کھلے عام فروخت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی کے علاقے خاموش کالونی حاجی مرید گوٹھ میں نورانی مسجد کے قریب ماوا گٹکا،آئس اور کرسٹل کی کھلے عام فروخت جاری ہے،علاقہ مکینوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن اورکراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل پر سرعام منشیات فروخت کی جا رہی ہے۔ آئی جی کمپلینٹ سیل پرشکایات کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

علاقہ مکینوں نے الزام لگایا کہ منیشات فروشوں کا سرغنہ کے خلاف پہلے بھی کئی ایف آئی آر درج ہیں جبکہ اس کے دیگر بھائی منشیات فروشی سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔منشیات فروش بھائی پہلے بھی مختلف مقدمات میں گرفتارہوکر جیل جا چکے ہیں اور اب ضمانتوں پر ہیں۔

مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ علاقہ ایس ایچ او ان جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہے ہیں ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے کمپیلنٹ سیل پر بھی متعدد بار درخواستیں دی گئی ہیں لیکن شکایات پر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

مکینوں کی جانب سے آئی جی سندھ کو بھیجی گئی شکایات کی ٹریکنگ آئی ڈی درج ذیل ہیں

1)  150625-98101200

2)  170725-35316496

3)   300725-13529920

مکینوں کےمطابق ڈی ایس پی گلبہار کے پاس جب شکایات فارورڈ ہوتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ آپ سامنے آئیں اور اپنا مسئلہ بیان کریں۔

خاموش کالونی حاجی مرید گوٹھ  کے رہائشیوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن ،کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو ،ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ ،اور ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی بھرپور توجہ کی ضرورت ہے تاکہ علاقے میں منشیات کی فروخت بند ہو سکے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement