Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

غذر میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہی، راستے بند، متعدد گاؤں محصور

Floods and landslides once again wreak havoc in Ghizer
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے ایک بار پھر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں راؤشن گاؤں کی پوری آبادی محصور ہو کر رہ گئی اور درجنوں افراد پھنس گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تالی داس نالے میں رات گئے دونوں اطراف سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا ہے اور آمدورفت معطل ہے۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے اطراف کے گاؤں محصور ہو گئے۔

مزید پڑھیں:صوابی میں کلاؤڈ برسٹ اور لینڈسلائیڈنگ سے تباہی، متعدد افراد ریلے میں بہہ گئے

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب نے علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں میں کئی افراد کے پھنسنے کی اطلاع ملی ہے جنہیں نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا ہے جب کہ کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ بھی کر دیا گیا ہے۔

غذر پولیس کے مطابق راؤشن گاؤں میں تقریباً 50 افراد محصور ہیں، جنہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غذر کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث رات 3 بجے سے دریائے غذر کا بہاؤ رک گیا ہے جس کے نتیجے میں پانی جمع ہونے سے مزید آبادیاں کٹاؤ اور ممکنہ سیلابی خطرے کی زد میں آ رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کو بروقت اطلاع دے دی گئی تھی جس کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement