شادی کا لڈو جو کھائے وہ پچھتائے اور جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے مگر اس لڈو کوکھانے یعنی شادی کی بہترین عمر کیا ہے بظاہر اس سادہ سے سوال کو کوئی حتمی جوب نہیں کیونکہ یہ ہر خطے اور ہر فرد کے لحاظ سے مختلف ہو سکتاہے اور عام طور پر شادی کے لیے مثالی عمر کا تعین کرنا ممکن نہیں۔
جیو نیوز میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں اس حوالے سے کافی تحقیقی کام ہوا ہے جس میں کچھ عمروں کو شادی کے لیے زیادہ بہتر قرار دیا گیا ہے۔تاہم ان رپورٹس کو حتمی نہیں کہا جا سکتا ہے، اور نہ ہی اس کے نتائج کا اطلاق ہر فرد پر ہو سکتا ہے ۔
26 سال
2016 میں ایک کتاب الگورتھمز آف لیو بائی دی کمپیوٹر سائنس آف ہیومین Decisions میں ریاضیاتی ماڈل کو مدنظر رکھ کر بتایا گیا کہ 26 سال کی عمر شادی کے لیے بہترین ہے۔اس کتاب کے مطابق اگر آپ 26 سال سے کم عمر یا زیادہ عمر کے ہیں تو شادی کے بعد جھگڑوں کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
28 سال
امریکا کے نیشنل سروے آف فیملی گروتھ کے مطابق اگر شریک حیات سے زندگی بھر کا تعلق چاہتے ہیں تو 28 سے 32 سال کی عمر میں شادی کرنے پر طلاق کا خطرہ سب سے زیادہ کم ہوتا ہے۔
32 سال
امریکن کالج آف Obstetricians and Gynecologists کی ایک تحقیق میں 32 سال کی عمر سے قبل شادی کرنے کا مشورہ دیا گیا۔اس تحقیق میں کہا گیا کہ شادی کے بعد بچوں کو چاہتے ہیں تو 32 سال کی عمر تک شادی کرلیں ۔
25 سال
ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کے لیے 25 سال کی عمر میں شادی کرنا بہترین ہوتا ہے۔اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کی شادی کا دورانیہ جتنا طویل ہوگا، ان کی زندگی کی مدت بھی اتنی طویل ہوگی۔
30 سال
پرتگال کی کویمبرا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ 30 سال کی عمر تک شادی خواتین کے لیے بہترین ہے۔
25 سے 28 سال
البتہ اگر عوامی رائے کو مدنظر رکھا جائے تو مردوں اور خواتین کے خیال میں شادی کی بہترین اوسط عمر مختلف ہے۔یہ دعویٰ کینیڈا کی البرٹا یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں سامنے آیا۔اس تحقیق کے دوران خواتین نے 25 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے کو بہترین وقت قرار دیا۔تحقیق کے دوران مردوں نے 28 سال کی عمر میں شادی کو بہترین قرار دیا۔