Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری

PDMA Punjab issued alert of more rains across the Punjab

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اورسیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام کا بتانا ہے کہ بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے جب کہ صوبے میں مون سون بارشوں کاسلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، الرٹ جاری

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائےچناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال نالہ بئیں میں نچلے درجے کاسیلاب ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے،تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button