Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

شینگن ممالک کا سفر ، ممنوعہ اور غیر ممنوعہ اشیاء کی فہرست ضرور چیک کرلیں

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اگر آپ گرمیوں کی چھٹیاں شینگن ممالک میں گزارنے جارہے ہیں تو پیکنگ سے قبل ایک بار اپنےسامان کا دوبارہ جائزہ لے لیں کیونکہ یورپی یونین نے دوران سفر ساتھ لے جانے والی اشیاء اور اسکی مقدار کی تازہ فہرست جاری کی ہے ۔کہیں ایسا نہ ہو کہ زرا سی بے احتیاطی کی صورت میں سامان کی ضبطگی، جرمانہ یا دیگر قانونی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑجائے ۔

یورپی یونین میں اشیاء کی آزادانہ نقل و حرکت کے باوجود، کچھ اشیاء کو ایک ملک سے دوسرے ملک لے جانے پر مخصوص قوانین لاگو ہوتے ہیں۔اور بعض اشیاء کی مخصوصحد بھی متعین ہے جس سے تجاوز مجرمانہ کارروائی کے زمرے میں آسکتی ہے ۔

شیگن ممالک میں سفر کرنے والے افراد ذاتی استعمال کے لیے جتنا چاہیں گوشت یا ڈیری مصنوعات ، تازہ پھول، پھل یا سبزیاں لے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ یورپی یونین کے کسی ملک میں اُگی ہوں اور کسی بیماری یا کیڑے مکوڑوں سے پاک ہوں البتہ بچوں کے لیے ڈبے کا دودھ ، بچوں کی خوراک، طبی وجوہات کے لیے مخصوص خوراک، اور خاص پالتو جانوروں کی خوراک پر پابندیاں موجود ہیں۔ذاتی استعمال کے لئے شراب اور تمباکو جیسی اشیاء  ایک مخصوس مقدار میں سامان میں رکھی جا سکتی ہیں ۔

اگر آپ کسی غیر شینگن ملک سے یورپی یونین کا سفر کر رہے ہیں تو آپ گوشت یا ڈیری مصنوعات لے کر نہیں جا سکتے۔ البتہ مسافر محدود مقدار میں پھل، سبزیاں، انڈے، انڈے سے بنی مصنوعات اور شہد لے جا سکتے ہیں۔ مچھلی یا مچھلی سے بنی مصنوعات بھی مخصوص مقدار میں لی جا سکتی ہیں۔

زیادہ تر یورپی یونین ممالک نایاب جانوروں اور پودوں کو لے جانے پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں، مسافر سفر میں 300 سے 430 یورو تک کی مالیت کا پرفیوم لے کر سفر کر سکتے ہیں ۔اسی طرح ذاتی گاڑی میں سفر کرنے والے افراد اپنے گاڑی کے ٹینک کے علاوہ 10 لیٹر اضافی ایندھن لے جا سکتے ہیں۔

شینگن ممالک کے درمیان سفر کرتے ہوئے نقد رقم لے جانے کے حوالے سےکوئی قوانین نہیں ہیں۔ تاہم مسافر جو یورپی یونین ممالک میں داخل ہوتے یا اسے چھوڑتے وقت 10,000 یورو یا اس کے مساوی نقدی ساتھ لے جا رہے ہوں، انہیں لازمی طور پر کسٹمز اتھارٹیز کو ” کیش ڈیکلریشن فارم” کے ذریعے اطلاع دینا ہوگی۔ اگر کوئی شخص نقدی کی اطلاع نہیں دیتا، یا غلط یا نامکمل اطلاع دیتا ہے تو اس پر جرمانہ یا دیگر قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement