Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستانی شہریت ترک کرکے پاکستانی اوریجن کارڈ حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے ؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اگر آپ پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں اور پی او سی  یعنی پاکستانی اوریجن کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں  تو اسکے لئے آپ کو سب سے پہلے اپنا بے فارم ،جوینائل کارڈ، شناختی کارڈ یا نائیکوپ منسوخ کرانا ہو گا ۔

 

پی او سی حاصل کرنے کا طریقہ کار انتہائی سادہ اور آسان ہے ۔ اسکے لئے اپنے موبائل فون پر پاک آئی ایپ ڈاون لوڈ کریں ۔ اپنا اکاونٹ بنا کر لاگ ان ہوں ۔ اسکرین پر موجود آئی ڈی کینسیلیشن پر کلک کریں ۔

اپنے لئے مائی سیلف اور فیملی ممبر جیسے ماں ، باپ ،شریک حیات بہن ، بھائی ، بیٹا یا بیٹی کے کارڈ کی مسنوخی کے لئے مائی بلڈ ریلیٹیو منتخب کریں ۔

پراسس کے دوران وہ فیملی ممبر جسکا کارڈ منسوخ کیا جارہا ہے اسکی موجودگی ضروری ہے۔

اگلی اسکرین پر سرینڈر پر کلک کریں

ایپلیکیشن ڈیٹیل کی اسکرین سامنے آجائے گی

ویری فائی فنگر  پرنٹ پر  کلک کریں

اگر اپنے لئے اپلائی کررہے ہیں تو اپنی انگلییوں یا انگوٹھے اور اگر کسی  اور کے لئے اپلائی کر رہے ہیں تو اسکی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں اور

نیکسٹ پر کلک کریں

اب اپنی درخواست کی پراسسنگ کیٹیگری منتخب کر کےاسٹارٹ ایپلیکیشن پر پریس کریں ، سب کیٹیگری کی ایک ہی فیس یعنی 15 امریکی ڈالرز ہے ۔

 یہ رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کر کےدکھائی جائے گی ۔

اگلے مرحلے میں ایپلیکنٹ فوٹوگراف کی اسکرین کھلے گی

یہاں کیپچر پر کلک کریں

جسکی شہریت منسوخ کرنی ہے اسکی تصویر لیں

فوٹو سفید بیگ گراونڈ میں بغیر عینک کے ہونی چاہیے

اور آپ کا چہرہ اسکرین پربنے ہوئے چہرے کے شیپ کے اندر ہونا چاہیے

تصویر کھنچنے کے بعد پہلے اپلائی اور پھر ڈن پر کلک کریں

ایپلیکنٹ ڈیٹیل میں معلومات مکمل کر کے نیکسٹ پر کلک کریں

سپورٹنگ ڈاکومینٹس  کی اسکرین پر متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کریں

 جیسے Renunciation Certificate یا غیر ملکی پاسپورٹ

یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی ایسے ملک کی شہریت حاصل

کی ہے جس سے پاکستان کا دوہری شہریت  کا معاہدہ ہے تو اس صورت میں  Renunciation Certificateلازمی مہیا کرناہو گا ۔

ان ملکوں میں آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیدا، ایجپٹ، فرانس، آئس لینڈ، آئر لینڈ ، اٹلی، جورڈن ہالینڈ ، سویڈن، سوئیٹزرلینڈ، شام ، امریکہ، برطانیہ ، بحرین ، فن لینڈ ، ڈنمارک ، جرمنی، ناروے شامل ہیں ۔

دستاویزات اپلوڈ کرنے کے بعد سبمٹ پر کلک کریں اس عمل کے بعد آپ کا پراسس مکمل ہو جائےگا ۔

اسکے بعد نادرا آپکی درخواست پر ضروری کاروائی کرے گا ۔

درخواست منظور ہونے کی صورت آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی کے دائیں جانب پے ناو کا آپشن نظر آئے گا ۔

اس آپشن کو کلک کریں اور فیس کی ادائیگی کردیں

آپ ای سہولت، جیز کیش اور ایزی پیسہ کے زریعے بھی ادائیگی کر سکتے ہیں ، اسکے علاوہ ڈیبٹ اور کریٹ کارڈ کا بھی استعمال کیا جا سکتاہے ۔  فیس کی ادائیگی کےبعد آپ اپنا کینسیلیشن سرٹیفیکیٹ ایپ سے براہ راست ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement