Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں نیا مون سون سسٹم برسنے کا امکان

The prevailing monsoon system may engulf Karachi

مون سون کا نیا سسٹم کراچی کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں ایک اور مون سسٹم کراچی سمیت سندھ کو لپیٹ اپنی میں لے سکتا ہے۔

ڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔

مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ کے علاقے میں صبح سے اب تک 108 ملی میٹربارش ہوئی۔

مزید پڑھیں:ملک میں بارشوں سے تباہی، مجموعی ہلاکتیں 233 ہوگئیں

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن، ڈی ایچ اے فیز 2، یونیورسٹی روڈ، ٹیپو سلطان روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر قائد میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے،

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button