بیروم ملک مقیم پاکستانی اب وطن آمد پر رہیں اپنے پیاروں کے ساتھ مکمل رابطے میں کیونکہ اب وہ اب اپنے ہر دورہ پاکستان کے دوران ایک موبائل فون کو 120 دن کے لیے ٹیکس فری رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو اب حاصل ہو گئی ہے ایک نئی اور بڑی سہولت ،جسسے ان کا پاکستان میں قیام مزید آرام دہ اور آسان ہو جائے گا ۔
ایف بی پی آر حکام کے مطابق یہ سہولت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے جدید اور خودکار عارضی موبائل رجسٹریشن سسٹم کے تحت دستیاب ہے، جو کہ DIRBS پورٹل کے ذریعے استعمال کی جا سکتی ہے۔ رجسٹریشن کا عمل آن لائن اور مفت ہے۔
اپنا موبائل رجسٹرڈ کرنے کے لئے پی ٹی اے کی ویب سائیٹ
https://dirbs.pta.gov.pk/drs
پر جا ئیں
سائین اپ پر کلک کریں اگلی اسکرین پر باکس میں
Temporary Registration for Overseas Pakistani/Foreign Nation
کا آپشن سلیکٹ کریں
جبکہ یوزر ٹائیپ میں اوور سیز پاکستانی کا آپشن متخب کریں
اپنی شناختی معلومات درج کریں
آپ کو وہی شناختی کارڈ نمبر نائیکوپ یا پاسپورٹ کا نمبراور
معلومات فراہم کرنا ہونگی جس پر پاکستان آتے وقت امیگریشن کی تھی
پاسوڈ درج کریں کنفرم کریں اور سبمٹ کردیں
آپکے فون نمبر اور ای میل پر تصدیقی لنک موصول ہو گا
لنک کلک کرنے پر اکاونٹ ایکٹیویٹ ہو جائے گا
اب دو بارہ ویب سائیٹ پر جائیں
ای میل اور پاسوڈ لکھ کر اکاونٹ اوپن کریں
آئی ایگری پر چیک لگائیں تو کچھ آپشن ظاہر ہونگے
Temporary Registration for Overseas Pakistani/Foreign Nation
پر کلک کریں اور کھلنے والی نئی ونڈو میں پوچھی گئی معلومات درج کریں
اپنے فون کی سم سلاٹ کا انتخاب کریں
فون کی آئی ایم ای آئی نمبر درج کریں
موبائل نمبر درج کریں جو آپ کے نام ہے اور مقامی موبائل آپریٹر
سے خریدی گئی ہے
متعلقہ موبائل آپریٹر کو سلیکٹ کریں اور سبمٹ کریں
دیے ہوئے نمبر ایک او ٹی پی کوڈ بھیجا جائے گا
وہ یہاں درج کریں اور سبمٹ پر کلک کریں
تفصیلات کی تصدیق کے بعد آپ کا موبائل رجسٹرڈ ہو جائے گا ۔
تو اب کریں اپنے ذاتی موبائل ڈیوائسز کو بلا روک ٹوک استعمال چاہےانٹرنیٹ استعمال کرنا ہو، کالز کرنا ہوں یا دیگر ضروری رابطے اور رہیں اپنے پیاروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ۔