اداکارہ حمیرہ اصغر کے اہلخانہ لاش وصول کرنے کراچی پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کے بھائی اور بہنوئی نے ایس ایس پی ساؤتھ سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔ پولیس کے مطابق لاش وصول کرنے کے لیے تھانے سے باضابطہ لیٹر کچھ دیر بعد جاری کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کے بہنوئی نے پولیس سے دوبارہ رابطہ کیا تھا اور حمیرا کے بھائی کو ہمراہ لانے کا کہا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے والد نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ان کے بہنوئی نے پولیس سے لاش وصول کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:حمیرا اصغر کے فلیٹ سے کوئی منشیات برآمد نہیں ہوئی: پولیس
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی اب سے دو روز قبل کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 کے فلیٹ سے لاش برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کی لاش قریب 6 سے 8 ماہ پرانی ہے جبکہ اداکارہ کی موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں محفوظ کرلی گئی ہے۔