Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ایک ہی دن میں 3 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت سر کرلیا

3 Pakistani climbers summit Nanga Parbat in a single day

ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن کے بعد ایک اور پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت سر کرلیا ہے۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والے سہیل سخی نے بغیر آکسیجن سپورٹ کے نانگا پربت سر کیا ہے۔ سہیل سخی نے آج صبح 8 ہزار 126 میٹر بلند چوٹی کے ٹاپ پر پہنچے ہیں، 8 ہزار میٹر سے زائد یہ چوتھی چوٹی ہے، جسے انہوں نے سر کیا ہے۔

پاکستانی کوہ پیما نے نانگا پربت سے قبل کے 2، جی 1 اور جی 2 بھی سر کر رکھی ہے۔ سہیل سخی نے گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو پر بھی آکسیجن سپورٹ استعمال نہیں کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 پاکستانی کوہ پیما نانگا پربت سر کرچکے ہیں، سہیل سخی سے پہلے ڈاکٹر رانا حسن جاوید اور علی حسن نے چوٹی سر کی تھی۔

مزید پڑھیں:یونان کے جنگل میں ریچھ کے حملے سے کوہ پیما کھائی میں گرکر ہلاک

یاد رہے کہ ڈاکٹر حسن جاوید نے 8126 میٹر بلند چوٹی کو گزشتہ روز سر کیا تھا، ڈاکٹر حسن 8 ملکی و غیرملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم میں شامل تھے۔ نانگا پربت ڈاکٹر رانا حسن کی دوسری 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس گیشربرم ٹو کو سر کیا تھا۔ وادی ہوشے سے تعلق رکھنے والے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر علی حسن بھی کل نانگا پربت سر کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button