Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا

Karachi Building Collapsed onto the staircase

کراچی کے علاقے کھارادرمیں 6 منزلہ رہائشی عمارت کے ایک حصے کی چھت زینے پرگر گئی جس کے باعث عمارت کا زینہ زمین بوس ہوگیا اورعمارت میں موجود خواتین اوربچوں سمیت متعدد افراد پھنس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پرایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئراورعلاقہ پولیس موقع پرپہنچ گئی اورفوری طورپر کے ایم سی فائربریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے عملے کوطلب کرلیا گیا۔ ایم سی فائر بریگیڈ کے عملے کے ساتھ ساتھ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اورفوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں 570 مخدوش عمارتیں، ایس بی سی اے کاخطرناک عمارتیں خالی کرانے میں ناکامی کا اعتراف

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمارت کی بالائی منزلوں پر پھنسے افراد کو نکال کے لیے اسنارکل بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم تنگ گلیاں اورجگہ جگہ بجلی، کیبل اور نیٹ کے تاروں کی وجہ سے اسنارکل کو گلی میں داخل ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

عمارت میں پھنسےافراد کو نکالنےکے لیے ریسکیوآپریشن شروع کیا گیا جوتقریبا ڈھائی گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا۔ اس دوران عمارت کی بالائی منزلوں پر پھنسے تمام افراد کو کے ایم سی کی اسنارکل کی مدد سے باحفاظت نکال کرمحفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا، اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں 22 افراد پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے، اس دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس جگہ عمارت میں حادثہ پیش آیا، علاقہ بہت زیادہ گنجان آباد ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button