Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

field marshal

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان ِ امتیاز (ملٹری)  ، چیف آف آرمی سٹاف کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس کے آغاز پرآپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گرد انہ حملے کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کانفرنس کے شرکا کا کہنا تھا کہ یہ سفاکی بھارت کی  پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں چار معصوم بچے اور دو بے گناہ افراد شہید ہو ئے، فورم نے نہتے شہریوں، بالخصوص معصوم بچوں کو دانستہ نشانہ بنانے کو انسانیت کے بنیادی اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاَ اور قابلِ مذمت خلاف ورزی قرار دیا

فورم نے معرکہ  حق کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کے دوران اپنی جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کیا۔شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، پاکستان کے عوام کا تحفظ مسلح افواج کی اولین ترجیح رہے گا

شرکاء کانفرنس نے فیلڈ مارشل کی  سٹریٹجک وژن، غیر متزلزل قیادت اور قومی دفاع کے لیے اُن کی مؤثر اور گراں قدر خدمات کا بھی  اعتراف کیا۔

فیلڈ مارشل کو مبارکباد

فورم کے شرکا نے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزازملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اندرونی اور بیرونی سلامتی کے درپیش چیلنجز اور مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا

شرکا نے خاص طور پر ‘معرکہ حق’ کے ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے، آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کی کامیاب تکمیل  کو سراہا۔فورم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت،  باہمی ہم آہنگی، بلند حوصلے اور قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

فورم نے پاکستانی میڈیا اور “انفارمیشن وارئیرز”   کو سراہا جو  بھارتی پروپیگنڈے ، جعلی خبروں اور جنگی جنون کے خلاف ریاست کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے رہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا نے  حقائق اور اعداد و شمار کو درست طریقے سے پیش کرتے ہوئے عوامی اعتماد کو فروغ دیا اور غلط معلومات کا تدارک کیا

مزید پڑھیں؛ تینوں افواج نے مل کر بھارت سے 1971 کا بدلہ لے لیا، وزیراعظم

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تمام رینکس کے بلند حوصلے، اعلیٰ آپریشنل تیاری ، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں  اور پاکستانی قوم کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا

انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم قرار دیا۔فیلڈ مارشل نے فورم کو درپیش سلامتی کے خطرات کے تناظر میں اعلیٰ ترین آپریشنل تیاری کی ضرورت پر زور دیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

کانفرنس کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اندرونی استحکام کو یقینی بنانے اور قومی سرحدوں کو محفوظ بنانے میں پاک فوج کے کلیدی کردار  پر اعتماد کا اظہار کیا اور اِ س سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا

فیلڈ مارشل نے پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں

 

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button