Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کیخلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے دی

Sindh High Court Declared NAB Inquiry Null

سندھ ہائی کورٹ نے پیرول رہائی پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ اقبال میمن کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دے دی۔ عدالتِ عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سندھ کے خلاف نیب انکوائری کالعدم قرار دینے کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا۔

حکم میں عدالت نے کہا ہے کہ نیب نے اقبال میمن کو پیرول پر زیرِ حراست قیدی کی رہائی کے معاملے پر انکوائری نوٹس بھیجا، وزیرِ اعلیٰ ملزم کو 48 گھنٹے سے زائد پیرول پر رہائی کی اجازت دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نیب کا سندھ پبلک سروس کمیشن میں بدعنوانیوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز

سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیے تمام قانونی تقاضوں کو پورا کیا گیا، زیرِ حراست ملزم کی پیرول پر رہائی عدالتی نہیں انتظامی اقدام ہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ نیب پراسیکیوٹر اور سرکاری وکیل ملزم کی پیرول پر رہائی میں بے ضابطگی ثابت نہیں کر سکے، ملزم پر ابھی جرم ثابت نہیں ہوا، خاندان کے اہم مواقع پر شرکت سے اسے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button