Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی انتظامات،9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی عائد

Ban on Pillion Riding in karachi
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے محرم الحرام کے لئے سیکیورٹی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ محرم الحرام میں اسلحہ کی نمائش پر پابندی،بغیر اجازت مجالس اور جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی،

نوٹی فیکشن کے مطابق 5 سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر بھی پابندی ہو گی۔ جبکہ نو اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق بغیر اجازت جلوس، یا متصبانہ نعرے بازی پر مکمل پابندی ہو گئی۔وال چاکنگ، اشتعال انگیز مواد اور تقاریر پر سخت کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں محرم الحرام کے دوران فراہمی ونکاسی آب کی حکمت عملی مرتب

تمام جلوسوں کے لیے سیکیورٹی کلیرنس کولازمی قرار دیا گیا ہے۔تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی کے لیے ڈاکٹرز اور بلڈ بیگز کی دستیابی کی ہدایت کی گئی ہے

اہم امام بارگاہوں اور حساس علاقوں کو “ہاٹ اسپاٹ” قرار دے کر پولیس و رینجرز کی جانب سے 3 سطحی سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے گا

خواتین عزاداروں کی تلاشی خواتین پولیس اور رضاکاروں سے لی جائے گی۔جلوسوں کے راستوں پر صاف پانی کی سبیلیں اور اس کا معیار چیک کیا جائے گا

جلوس کے روٹس پر پارکنگ ممنوع، پارکنگ اسکواڈ تعینات کیا جائے گا۔ جلوسوں اور مجالس میں داخلے سے قبل مکمل باڈی سرچنگ ہو گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement