سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025-26 کے 34 کھرب 50 ارب روپے کے بجٹ اور مالیاتی بل کی منظوری دے دی ہے۔
سندھ اسمبلی نے مالی سال 2025-26ء کے لیے 34 کھرب 50 ارب روپے کے سالانہ بجٹ اور مالیاتی بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا، جس کے بعد ایوان نے بحث اور ووٹنگ کے بعد بجٹ کو منظور کر لیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر کے دوران بتایا کہ رواں مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کی نسبت 12.9 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹیکس پالیسی میں نمایاں نرمی کی ہے۔ چھ محصولات ختم کر دیے گئے ہیں جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی منسوخی سے عوام کو پانچ ارب روپے کا براہِ راست ریلیف ملے گا۔
مزید پڑھیں:سندھ اسمبلی نے 156 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی
ایوان نے نئے مالی سال کے دوران تمام گرانٹس کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوامی فلاح اور معاشی بہتری ہے، اسی مقصد کے تحت محصولات میں نرمی اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔