Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار، شہر میں بارش کب ہوگی؟

کراچی میں گزشتہ روز سے مطلع ابرآلود ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور کہیں تیز پھوار ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لیاری، ماڑی پور روڈ، کلفٹن سمیت اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ اب بھی شہر میں کراچی میں بادلوں کے ڈیرے اور مطلع ابر آلود ہے۔

آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود رہے گا۔  آج اور کل دن کے اوقات میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی برقرار رہے گا، جو موسم کو مزید خوشگوار بنائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مذیدپڑھیں: پاکستان میں مون سون کی پیشگوئی 2025 – شدید بارشیں، سیلاب الرٹ، گلیشیئر پگھلنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے دو سے تین دن اسی طرح بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ جاری رہے گا لیکن فی الحال شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جون کے آخر یا پھر جولائی کے اوائل میں بارش ہوسکتی ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button