Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ میں گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کے لیے بائیو میٹرک کی شرط میں 2ماہ کی نرمی

Car registeration

سندھ کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبے بھر میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرنے کے لیے بائیو میٹرک کی شرط میں دو ماہ کی نرمی کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق، 14 اگست 2025 تک فروخت کنندہ کے شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑی کی ملکیت منتقل کرائی جا سکے گی۔

مزید پڑھیں؛سندھ حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کیلئے بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی

نوٹی فیکشن کے مطابق یہ اقدام عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو بائیو میٹرک تصدیق کے عمل میں مشکلات کا سامنا کر رہے تھے۔

کراچی میں ایکسائز حکام نے تصدیق کی کہ نرمی کا اطلاق سندھ بھر میں رجسٹرڈ تمام گاڑیوں پرہو گا، جس سے ہزاروں گاڑی خریدنے اور فروخت کرنے والوں کو ریلیف ملے گا۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button