Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وفاقی بجٹ اور پینشن

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے گذشتہ دنوں پیش کئےجانے والے مالی سال 26-2025  کے بجٹ میں مجموعی طور پر ایک ہزار 55 ارب روپے پینشن کی مد میں رکھے گئے ہیں ۔ جسمیں سے 742 ارب روپے ملٹری اور 243 ارب روپے سویلین پینشن کی مد میں مختص کیے گئے ہیں ۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں ملٹری پنشن کی مد میں تقریبا 66 ارب روپے اور سویلین پنشن کے بجٹ میں 9 ارب روپےکا اضافہ کر دیا گیا۔۔

بجٹ دستاویزکے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کے ملٹری اورسویلین پینشن کے بجٹ میں 14 ،14 ارب روپےاضافےکا بھی

تخمینہ لگایا گیا۔ دستاویز کے مطابق رواں مالی سال ملٹری پینشن کی مد میں 662 ارب روپے رکھے گئے تھے تاہم رواں مالی سال نظرثانی ملٹری پینشن کے اخراجات کا تخمینہ 676 ارب روپے ہوگیا ہے ۔

اسی طرح رواں مالی سال سویلین پینشن کے بجٹ کی مد میں 220 ارب روپے مختص کئے گئے تھے، تاہم رواں مالی سال سویلین پینشن بجٹ کے اخراجات کا تخمینہ بھی 14 ارب کے اضافےسے 234 ارب روپے ہو گیا ہے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement