Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون،ڈرائیورزکے ڈوپ ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں

dope Test

شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ہیوی گاڑیوں کے خلاف تاریخ کا پہلا بڑا اورمنظم کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ اس خصوصی مہم میں ڈرائیورزکا ڈوپ ٹیسٹ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ وہ دورانِ سفر کسی نشہ آور چیز کے زیر اثر تو نہیں ہوتے۔

ترجمان کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق اس مہم کے دوران میڈیکل لیبارٹری کا عملہ بھی پولیس ٹیموں کے ہمراہ موجود ہے، جو موقع پر ہی ڈرائیورز کے خون کے نمونے جمع کر رہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور ہر گاڑی کے کاغذات، ڈرائیونگ لائسنس، اور دیگر قانونی دستاویزات کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں؛کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف وزری پرکریک ڈاون جاری،3 روزمیں 172 ڈرائیور گرفتار

ٹریفک پولیس نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی ڈرائیور کی میڈیکل رپورٹ مثبت (پوزیٹو) آئی تو اس کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی گاڑی کے مالک کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو محفوظ بنانا اور حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button