Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

حکومت جو کچھ دے رہی ہے قرضے لے کر دے رہی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

Post-Budget Press Conference 2025-26

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت جو کچھ دے رہی ہے قرضے لے کر دے رہی ہے، اپنی چادر کے مطابق آگے چلنا ہے، خسارے کی وجہ سے ہر چیز قرضہ لے کر کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے جتنا ہوسکے ریلیف دیں، ہماری کوشش تھی کہ تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے ہیں دے دیں، پچھلے سال ہمیں ٹیکس لگانے پڑے عالمی ادارے ہماری بات نہیں سن رہے تھے۔

اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ میں ٹیرف اصلاحات کی گئی ہیں، لوگ پوچھتے ہیں کہ اس سے ٹیکس ریونیو کم ہو جائے گا؟ ٹیرف اصلاحات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 4 ہزار ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹیز کو کم کیا گیا ہے، ایڈیشنل ٹیکس زرعی شعبے پر نہ لگانے پر بورڈ سے بات کی گئی، چھوٹے کسانوں کے لیے قرضے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:وزیر خزانہ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سےصحافیوں کا واک آؤٹ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پنشن اور تنخواہوں کو مہنگائی کے ساتھ لنک کرنا ہے، زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے، زراعت اور لائیو اسٹاک سے متعلق پالیسی ہونی چاہیے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ تنخواہ یا پنشن کی بات ہو تو کوئی بینچ مارک ہونا چاہیے، چھوٹے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے، زرعی شعبے میں کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مالی گنجائش کے مطابق ہی ریلیف دے سکتے ہیں، مہنگائی کی شرح ابھی بھی ساڑھے 7 فیصد ہے، ہماری ذمے داری ہے کہ وفاقی اخراجات کو کم کریں، اس مرتبہ ہم نے وفاقی اخراجات کو 2 فیصد تک رکھا ہے، ملک میں کچھ اخراجات بڑھائے ہیں اس کی ضرورت ہے، ہمارا بجٹ تو خسارے کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button