Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان

Karachi Weather Updates June
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کا موسم جزوی ابرآلود ہے جب کہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب کلفٹن اورملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، سمندری ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار35 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں درجہ حرارت میں کمی، آج موسم کیسا رہے گا؟

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے اضلاع میں موسم بدستور گرم رہنے کی توقع ہے اور وسطی/ بالائی سندھ میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement