Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید الاضحیٰ، گوشت کو جَلد گلانے کے چند آسان اور آزمودہ طریقے جانیں

Some Ways to Defrost Meat

بکرا عید پر قربانی کے گوشت سے مزے مزے کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، لوگوں کے گھروں میں دعوتیں بھی ہوتی ہیں، ایسے میں خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ گوشت جلد پکے تاکہ ہر چیز وقت پر ہو۔

لیکن اکثر کچھ خواتین کو گوشت گلانے میں کئی مشکلات کا سامنے کرنا پڑتا ہے لیکن آج ہم آپ کو کچھ ٹوٹکے بتائیں گے جس سے گوشت منٹوں میں گل جائے گا۔

گوشت جلدی گلانے کے ٹوٹکے:

گوشت جَلدی گلانے کے لیے ہانڈی میں گوشت کے ساتھ کچا پپیتا یا پھر کچی انجیر ڈال دیں۔

گوشت فریز کیا ہے تو اسے پکانے سے قبل ایک دو گھنٹے پہلے فریزر سے نکال لیں، جب نرم ہو جائے تو چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر اس میں رکھ دیں، جب پکانے لگیں تو چھالیہ نکال دیں، گوشت جَلدی پک جائے گا۔

ٹماٹروں کو پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور اس مکسچر کو گوشت پر لگادیں اور 10 منٹ کے لیے رکھ دیں، اب گوشت پکائیں اور دیکھیں کہ یہ کتنا جلدی گلتا ہے۔
ادرک کے عرق کو 30 منٹ کے لیے گوشت پر لگا کر رکھیں، اس طریقہ سے بھی گوشت جلد گلتا ہے۔

مزید پڑھیں:عیدالضحی پر گوشت کھائیں مگر احتیاط کے ساتھ

ابلتےگوشت میں لہسن کے درمیان میں موجود ڈنڈی ڈالنے سے بھی گوشت جلدی گل جاتا ہے۔

چائے کے ایک یا دو کپ میں گوشت کو میرینیٹ کرکے 20 منٹ کے لیے رکھ دیں، دراصل چائے میں ‘ٹینن’ نامی کیمیکل کمپاؤنڈ موجود ہوتا ہے جو گوشت گلانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
کوکا کولا سے بھی گوشت گلایا جاسکتا ہے، جی ہاں! اس میں موجود کیمیکلز چیز گلانے میں مدد دیتے ہیں، اس کے لیے 30 سے 40 منٹ تک گوشت کو کولا میں ملا کر رکھ دیں اور پھر اسے دھو کر پکائیں۔

گوشت فریزر سے نکال کر پکانے لگیں تو اسے فوراً چولہے پر مت چڑھا دیں بلکہ پہلے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر نرم کرلیں، بصورت دیگر گوشت سخت ہو جائے گا۔ اگر آپ گوشت روسٹ کرنا چاہتے ہیں تو گوشت پر تھوڑا سا سرکہ اور تیل لگا کر رات بھر رکھ دیں، صبح جب آپ اس کو پکائیں تو یہ بہت نرم اور ملائی جیسا بنے گا۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button