Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سندھ کی جیلوں کا قانون تبدیل کردیا گیا

Malir Jail Escape Prisoners law on Sindh prisons has changed
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے والے واقعے کے بعد سندھ کی جیلوں کا قانون تبدیل کردیا ہے اور اس حوالے سے قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے آرڈیننس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پرزنس اینڈ کریکشنز ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق وزیر اعلی سندھ آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری کریں گے۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز پولیس سروسز اور صوبائی سروسز سے افسران کی تقرری ہو سکے گی، وزیر اعلی سندھ 21 ویں اور 20 ویں گریڈ میں افسران کی تقرری کریں گے۔

مزید پڑھیں:ملیر جیل سے فرار مزید 3 قیدی گرفتار، 122 ابھی بھی مفرور

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ 18 ویں گریڈ کے اسسٹنٹ انسپیکٹر جنرل کی تقرری وزیر جیل خانہ جات کریں گے، جیل سپرنٹینڈنٹ کی تقرری وزیر جیل خانہ جات کریں گے، سینیئر سپرنٹینڈنٹ اور سپرنٹینڈنٹ بھی ایڈمنسٹریٹو یا پولیس سروس سے مقرر ہوں گے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement