Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

وزیراعظم کی دیامر بھاشا ڈیم سمیت بڑے آبی منصوبوں کی فوری تکمیل کی ہدایت

diamer basha dam

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور پانی کے ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم سمیت تمام بڑے آبی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء، مشیران، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں؛ نہروں کی تعمیر پنجاب حکومت کا یکطرفہ اقدام ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ، زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی اور سیلاب سے بچاؤ کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی خود انحصاری کا انحصار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، جس کے لیے پانی کے مؤثر استعمال اور اسٹوریج سسٹمز کو بہتر بنانا ہو گا۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button