Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ناران کے بعد ایک اور سیاحتی مقام عوام کیلیے کھول دیا گیا

Pakistan Babusar Pass Reopened

پاکستان میں ناران کے بعد بلند ترین سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو چھ ماہ کی بندش کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام بابوسر روڈ کو 6 ماہ تک بند رہنے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، علاقے میں شدید برف باری کے باعث سڑکیں بند ہوگئی تھیں۔

ہر سال بابوسر ٹاپ کھلنے سے کاغان، ناران میں سیاحوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے، اب سیاح برف کے خوبصورت نظاروں کے ساتھ ساتھ شمالی علاقہ جات کا سفر بھی کرسکیں گے۔ دوسری جانب مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی ٹریول ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔

مزید پڑھیں:وادی کاغان میں شدید برفباری کے باعث سیاحتی مقام ناران کو بند کر دیا گیا

ایڈوائزری کے مطابق مسافروں اور سیاحوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ محکمہ موسمیات کی الرٹس کو چیک کرنے کے بعد بابوسر روڈ کے لیے اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔ دیامر سے مانسہرہ تک کا سفر بابوسر روڈ کے ذریعے 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے جبکہ یہی فاصلہ شاہراہ قراقرم کے ذریعے 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button