Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ملیر جیل سے 216قیدی فرار،79دوبارہ گرفتار

Prisoners Escaped From Malir Jail in Karachi

کراچی میں ملیر جیل سے 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے، کچھ کو دوبارہ پکڑ لیا گیا۔

ملیر جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زلزلے کے دوران نقصان سے بچنے کے لیے قیدیوں کو بیرکوں سے باہر بٹھایا گیا تھا، جیل میں سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ جیل کے گیٹ پر 700 سے ایک ہزار قیدی جمع ہوئے، سو کے قریب قیدی جیل کا گیٹ توڑ کر فرار ہوگئے، ملیر جیل میں 6 ہزار قیدی موجود ہیں۔

ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، 5 زخمی ہوئے، 3 ایف سی اور 2 جیل پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، پولیس، رینجرز اور ایف سی نے ملیر جیل کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ، آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جی جیل کا کراچی ملیر جیل کا معائنہ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ہنگامہ آرائی کے دوران قیدیوں نےجیل پولیس اہلکاروں پر تشدد بھی کیا۔ قیدیوں نے جیل میں پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا، پولیس اور قیدیوں کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملیر جیل اور اطراف میں پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد شمریز نے بھی ملیر جیل کا دورہ کیا ہے۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کے مطابق فرار ہونے والے 46 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے، دیگر مفرور قیدیوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، قیدیوں کے کوائف موجود ہیں، انہوں نے ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین جرائم میں ملوث نہیں تھے، زلزلے کے باعث قیدی بیرکوں سے بھاگے ہیں۔

وزیر جیل سندھ کا نوٹس

کراچی میں ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبروں پر وزیر جیل سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل اور ڈی آئی جیل سے رپورٹ طلب کرلی۔ صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے کہا کہ کوئی قیدی فرار ہوا ہے تو اسے ہر حال میں پکڑا جائے۔ علی حسن زرداری نے کہا کہ واقعے میں غفلت برتنے والے افسران کا تعین کیا جائے گا۔

کراچی میں زلزلے کے باعث ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ پولیس کے مطابق زلزلے کے باعث جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ پڑ گئی تھی، جس پر کچھ قیدی جیل کی دیوار توڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فرار قیدیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے، فرار ہونے والے 20 قیدیوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button