Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں وقفے وقفے سےزلزلے کے جھٹکے، ہنگامی صورتحال میں کن نمبرز پر رابطہ کیا جائے؟

Karachi Earthquake Important Safety Instructions

کراچی میں اتوار کی شام سے لے کر پیر کی صبح تک سات مرتبہ زلزلے کے جھٹکے آچکے ہیں۔ کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 7 جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں، کراچی میں کل شام 5 بج کر 33 منٹ پر بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا، گزشتہ روز اس کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی جب کہ اس زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا۔

ایک اور زلزلے کا جھٹکا رات ایک بج کر 6 منٹ پر آیا تھا، رات گئے آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر تھی، رات گئے آنے والے زلزلے کا مرکز گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

ایسی صورتحال میں شہریوں کے لیے اہم حفاظتی ہدایات شیئر کی ہیں۔

زلزلہ ایک قدرتی آفت ہے جو کبھی بھی آسکتا ہے اور تباہی مچا سکتا ہے، زلزلے کے حوالے سے پیشگوئی کرنا بظاہر ناممکن ہے، لہٰذا شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ زلزلہ آنے کی صورت میں چند اہم احتیاطی تدابیر سے واقف ہوں۔ ایسی ہی چند اہم احتیاطی تدابیر آج ہم آپ کو بتارہے ہیں جو زلزلے کے دوران آپ کو کچھ حد تک محفوظ رکھ سکتی ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو اپنے ہوش وحواس قابو میں رکھیں۔ خوفزدہ ہو کر بغیر سوچے سمجھے بھاگنے ،اوپر کی منزل سے چھلانگ لگانے اور چیخنے چلانے سے پرہیز کریں۔ زلزلہ آنے کی صورت میں اگر آپ گھر میں موجود ہیں تو فوری طور پر ہاتھوں اور پیروں کے بل زمین پر بیٹھ جائیں اور کسی میز کے نیچے پناہ لے لیں اور اسے ایک ہاتھ سے پکڑ لیں، زلزلے کے جھٹکے رکنے تک وہاں سے باہر نہ نکلیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے دوران بھاگنے سے گریز کریں۔

زلزلے کے دوران گھر میں موجود بھاری فرنیچر کے قریب نہ جائیں اور دوری ہی اختیار کریں، زلزلے کی وجہ سے وہ فرنیچر آپ پر گر بھی سکتا ہے، اس کے علاوہ شیشے کی کھڑکیوں سے گزرنے کی کوشش ہر گز نہ کریں، زلزلے کی وجہ سے شیشہ ٹوٹ کر آپ کو لگ سکتا ہے۔

زلزلے کی صورت میں لفٹ کا استعمال ہر گز نہ کریں کیونکہ اس کے جام ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اس وقت تک گھر سے باہر جانے کی کوشش نہ کریں جب تک زلزلہ رک نہ جائے۔

اگر آپ زلزلے کے وقت گھر سے باہر ہیں تو فوراً کھلی جگہ پر چلے جائیں، اونچی عمارتوں اور بجلی کے تاروں کے قریب بالکل نہ جائیں کیونکہ زلزلے کی وجہ سے وہ گر سکتی ہیں اور آپ ملبے تلے پھنس سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پر زلزلے کے جھٹکے

اگر آپ گاڑی میں موجود ہیں تو زلزلہ آنے کی صورت میں اپنی گاڑی کو روک لیں، کسی پل یا عمارت کے قریب گاڑی کھڑی کرنے سے پرہیز کریں، اس بات کا دھیان رہے کہ پل، فلائی اوور کے اوپر یا نیچے نہ ہوں اور نزدیک بجلی کے تار، کھمبے، ٹاور یا اشتہاری ہورڈنگ نہ ہوں۔

اس کےعلاوہ اگر آپ کسی پہاڑی علاقے میں موجود ہیں تو زلزلے کی صورت میں اس بات کا خیال رکھیں کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کوئی پتھر آپ کی جانب نہ گر پڑے۔ ایک بار زلزلے کے جھٹکے ختم ہوجائیں تو بالکل مطمئن نہ ہوجائیں بلکہ آفٹر شاکس کے لیے الرٹ رہیں۔

اس کے علاوہ زلزلے کے بعد ماچس یا لائٹر جلانے کی بالکل کوشش نہ کریں،ہوسکتا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے گیس لائن کو نقصان پہنچا ہو اور آپ جیسے ہی لائٹر جلائیں آگ بھڑک اٹھے۔

اہم ہنگامی نمبرز جو آپ کو موبائل فون میں محفوظ کرنے چاہیے:

General Emergency Services Police (Madadgar-15) 15
Fire Brigade 16
Sindh Emergency Rescue Service (Rescue 1122) 1122
Edhi Ambulance Service 115
Chhipa Ambulance Service 1020
Pakistan Red Crescent Society  111-733-257
Pakistan Medical Assistance Helpline (Sehat Tahafuz) 1166
Pakistan Rangers (Sindh) 1101
Citizens-Police Liaison Committee (CPLC) 1102
Zainab Alert (Missing Children) 1099
Hospitals Agha Khan 34930051
Civil Hospital 99215724
Jinnah Hospital 99201300-39
Liaquat National 111-346-456 & 34939612-14
Abbasi Shaheed 36617942-4
FIRE BRIGADE CBC 1262 & 021-35876726
City Fire Station 021-99215007-8
DHA 1092
Fire Brigade 16
Chief Fire Officer KMC 37773252
Central Fire Station 99215007, 99215008
Central Station 37724891, 37724892
Baldia Town Fire Station 32562245
Fire Station PIA 37773252
Gas Fire Station 34934881, 34934882
KPT Fire Station Kemari 272042, 272043
KPT Fire Station TPX 32413968
KPT Fire Station West Wharf 32314488
KPT Fire Station OP-L 272182
Landhi Fire Station 35015888, 35014396
Lyari Fire Station 37527521, 37528090
Manzoor Colony Fire Station 35804094
Nazimabad Fire Station 36649983, 3620778
New Karachi Fire Station 36974020
Orangi Fire Station 36651222, 36650515
Saddar Fire Station 32259864 -32257960
Shah Faisal Fire Station 99218037
S I T E Fire Station 32562245 – 32562243
Sohrab Goth Fire Station 36365353
Blood Bank Pakistan Red Crescent Society 111733257
Fatmid Foundation 32225284- 32258656- 32256036 – 32253323
Hussani Blood Bank 021-32238405-8 – 021-32237734-3
Edhi Blood Bank 32413232
Red Cresent 35836275 / 35830376
St. John Ambulance  721-0600 / 721-0500
Fatmid Foundation  322-25284 / 322-58656
Alamgir Welfare Trust  485-2055 / 485-2060
Al-Mustafa Welfare Trust  633-7810
Ambulance Edhi 115 & 021-32310066 & 021-32310077
Chippa 1020 & 111-111-134
Aman 1021
St John Ambulance 32250500- 32250600
Edhi Head Office 32413232, 32413158
Edhi Emerg Centre 32310066-32310077-115
Edhi Welfare Centre 3225225, 3683432
Karachi Flight Enquiry Flight Enquiry 114 – 345791260 – 34579444
Flight Enquiry 445791259
Flight Enquiry 34579126
Flight Enquiry 34579444
Flight Enquiry 34572371
Flight Enquiry 34579333
Utility & Infrastructure Services K-Electric (Power Outages) 118
Karachi Water & Sewerage Board (KW&SB) 133
Civil Defence  241-2222 / 241-5111
Bomb Disposal Squad  921-2646 / 921-2655
OTHERS Rangers Helpline 1101
NDMA 051-111-157-157

لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زلزلے جیسی صورتحال میں پُرسکون رہیں، ہوشیار رہیں، اور ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button