Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

عید پر جانوروں کی آلائشیں مین ہولز میں نہ پھینکیں، سی ای او واٹر کارپوریشن

عید پرجانوروں کی آلائشیں مین ہولز میں نہ پھینکیں جائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن
عید پرجانوروں کی آلائشیں مین ہولز میں نہ پھینکیں جائیں، سی ای او واٹر کارپوریشن

میئر کراچی و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
احمد علی صدیقی نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ، منتخب عوامی نمائندوں، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور دیگر فضلے کی بروقت
صفائی اور منتقلی ممکن بنائی جا سکے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ آلائشوں کو مین ہولز میں ہرگز نہ پھینکا جائے کیونکہ اس عمل سے سیوریج سسٹم متاثر ہوتا ہے، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سی ای او واٹر کارپوریشن نے ہدایت دی کہ عید سے قبل تمام مساجد، عیدگاہوں، امام بارگاہوں اور مدارس کے اطراف میں فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایگزیکٹو انجینئرز واٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائیں، جبکہ سیوریج انجینئرز سے کہا گیا کہ وہ مذہبی مقامات کے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات کریں۔
ورکشاپ ڈپارٹمنٹ کو جیٹنگ اور سکشن مشینوں کو ہر وقت تیار رکھنے اور عید کی تعطیلات میں ڈیوٹی روسٹرز کے مطابق عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہائیڈرنٹس سیل کو سماجی و مذہبی تنظیموں کی جانب سے لگائی گئی سبیلوں کو بلا معاوضہ پانی فراہم کرنے کے لیے واٹر ٹینکرز کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔
احمد علی صدیقی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button