کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچرموڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار اسسٹنٹ پروفیسر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سال کے افتخار احمد کے نام سے ہوئی جو گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج میں ریاضی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور 4 بچوں کے باپ تھے۔
بھائی نے بتایا کہ افتخاراحمد صبح گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلے تھے کہ حادثہ ہوگیا اور زخمی حالت میں اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ افتخار احمد کے بھائی نے حادثے کے ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی اور ڈمپر مافیا پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق
دوسری جانب کراچی میں آج چند گھنٹوں کے درمیان مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے آن لان فوڈ ڈیلیوری کا موٹرسائیکل رائیڈر مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
کلفٹن تین تلوار کے قریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ جام صادق پل اور کارساز کے قریب بھی حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔