Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

چیئرمین پی ٹی اے کا سینیٹر ایمل ولی پر چرس نوشی کا الزام، اجلاس میں شدید تلخی

chairman pta

اسلام آباد میں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس کے دوران ایک غیرمعمولی صورتحال دیکھنے میں آئی، جب چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اجلاس کی صدارت سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کر رہے تھے، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی خان پر چرس کا سگریٹ پینے کا الزام لگایا اور طنزیہ انداز میں کہا کہ “مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں”۔ اس پر ایمل ولی خان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “آپ کو یہ جرات کیسے ہوئی؟ ایک سرکاری افسر کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی رکن پارلیمنٹ پر اس طرح کا الزام لگائے”۔

صورتحال اس حد تک کشیدہ ہو گئی کہ چیئرمین پی ٹی اے کو اجلاس سے اٹھ کر جانا پڑا۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ “یا تو چیئرمین پی ٹی اے اجلاس میں رہیں گے یا میں”۔

چیئرمین کمیٹی آغا شاہ زیب درانی نے چیئرمین پی ٹی اے کے رویے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نہ صرف سینیٹر ایمل ولی بلکہ پوری پارلیمانی کمیٹی کی توہین قرار دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھایا جائے گا اور چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کو بھی معاملے پر نوٹس لینے کی ہدایت کی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button