Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

اونیجا رابنسن کی ماہرہ خان کے ساتھ ہیلو شبانہ کی ویڈیو وائرل

Mahira Khan American Woman Onijah Robinson

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان اور محبوب کی تلاش میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن کی ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستان کی معروف اور صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان اس عیدالاضحیٰ پر اپنے مداحوں کےلیے بڑی اسکرین پر واپس آرہی ہیں، ان کی نئی فلم لو گرو میں ان کے ساتھ ہمایوں سعید بھی جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں ماہرہ خان ان دنوں امریکا میں موجود ہیں۔

نیویارک میں فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران ماہرہ خان کی ملاقات پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن سے ہوئی، ماہرہ نے اپنے مداح سے ہمیشہ کی طرح گرمجوشی سے ملاقات کی اور دونوں نے ایک بار پھر مشہور زمانہ ڈائیلاگ ہیلو شبانہ کو دہرا کر سب کو خوش کر دیا۔

مزید پڑھیں:میں پاکستان میں پھنس گئی تھی: کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا کی نیویارک میں ویڈیو وائرل

 

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر دونوں خوش دکھائی دیں اور ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے اپنے دلچسپ تبصرے میں کہا کہ ماہرہ خان کو ایک آئیکون سے ملنے کا موقع ملا، بالکل غیر متوقع لیکن لاجواب ملاقات تھی، ہم پاکستانی کسی کو بھی اسٹار بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اونیجا رابنسن اس سے قبل اس وقت خبروں میں آئی تھیں جب وہ ایک نوجوان سے آن لائن محبت کے بعد پاکستان پہنچ گئیں تھیں۔ ان کی اس کہانی نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی۔ ماہرہ خان کے ساتھ ان کی حالیہ ملاقات نے ایک بار پھر انہیں خبروں کا حصہ بنا دیا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button