جاوید اختر کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر شرمیلا فاروقی اور ژالے سرحدی سمیت فنکاروں اور نامور شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
جاوید اختر ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے تنازع کی زد میں آ گئے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران ایسا بیان دیا جس نے پاکستانی عوام اور شوبز اور سیاسی شخصیات کو شدید مشتعل کردیا ہے۔
جاوید اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستانی کہتے ہیں کہ میں جہنم میں جاؤں گا اور بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں، کہتے ہیں پاکستان چلے جاؤ، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں جہنم کا انتخاب کروں گا‘۔ بھارتی مصنف کا یہ بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پاکستانی عوام اور شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
مشی خان نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ آپ واقعی وہیں کے قابل ہیں اور ہاں، دوبارہ پاکستان آنے کی کبھی کوشش بھی نہ کیجیے گا، اب کوئی آپ کو بلائے گا بھی نہیں، جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے، انہیں بھی ساتھ لے جائیے گا واپس کبھی مت آئیے گا۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اداکار عمران عباس نے طنز کرتے ہوئے کہا اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی، ہم نے صرف وقتی طور پر بزنس کلاس دے دی، ورنہ ان کی حیثیت اکانومی سے بھی کم ہے۔
اداکارہ ژالے سرحدی اور سیاستدان شرمیلا فاروقی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی جاوید اختر کے بیان کو غیر اخلاقی، نفرت انگیز اور منافقانہ قرار دیا۔ خیال رہے کہ جاوید اختر ماضی میں بھی پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ لاہور کے ایک ادبی میلے میں شرکت کر چکے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن واپسی پر انہوں نے ممبئی میں بیٹھ کر پاکستان پر الزامات لگائے۔ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان آ کر عزت، محبت اور پذیرائی پاتے ہیں، وہی لوگ واپس جا کر زہر اگلتے ہیں، یہ سراسر دوغلا پن ہے۔
مزید پڑھیں:اردو کا تعلق پاکستان سے نہیں بلکہ ہندوستان سے ہے، جاوید اختر
اداکارہ حنا خواجہ بیات نے بھی جاوید اختر کے متنازع بیان پر ردعمل میں کہا کہ ” جہاں جانا ہو وہاں کی تیاری تو کرنی پڑتی ہے”۔
سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کے بیان پر شدید غصے اور طنز کا اظہار کیا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں شاید پتہ نہیں کہ وہ پہلے ہی جہنم میں (بھارت) رہ رہے ہیں، اس بیان سے تو صاف لگتا ہے کہ وہ جہنمی ہونے کی تصدیق خود کر رہے ہیں۔
اتنی نفرت لیے کوئی انسان جہنم میں بھی جگہ پائے گا یا نہیں، یہ سوال ہے، قائداعظم نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمان ساری زندگی اپنی وفاداری ثابت کرتے رہیں گے۔
یاد رہے کہ جاوید اختر ماضی میں بھی پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ لاہور کے ایک ادبی میلے میں شرکت کر چکے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن واپسی پر انہوں نے ممبئی میں بیٹھ کر پاکستان پر الزامات لگائے۔