Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

ہیٹ ویو، کراچی سمیت سندھ بھر سے 285 کیسز رپورٹ، ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو آج بھی برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سندھ کے تقریباً تمام شہر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں۔ پی ڈی ایم اے سندھ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ بھر میں ہیٹ اسٹروک کے 285 مریض زیرعلاج ہیں۔

شدید گرمی سے سندھ کا شہر شہید بے نظیرآباد سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں 253 شہریوں کو ہیٹ اسٹروک ہوا جس میں 159 مرد اور 93 خواتین ہیں جبکہ ایک بچے بھی شدید گرمی سے متاثر ہوا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیرپور میں 16، ٹندواللہ یار میں 11، اور مٹیاری سے 4 ہیٹ اسٹروک کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں بھی ہیٹ اسٹروک ایک مریض اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

شدید گرمی کے پیش نظر سندھ کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 544 ہیٹ اسٹروک کے کیمپس قائم کردئے گئے ہیں۔ شہیدبے نظیرآباد میں 122، ٹنڈواللہ یار میں 57، تھرپارکر میں 56، حیدرآباد میں 53، کشمور میں 44، جیکب آباد میں 41، مٹیاری میں 40 اور میرپور خاص میں 32 کیمپس لگائے گئے ہیں۔

اسی طرح خیرپور میں 28، عمرکوٹ میں 19، کراچی کے ضلع وسطی میں 11، سکھر میں نو، کراچی کے ضلع ملیر اور ضلع کیماڑی میں 8، 8 اور اسی طرح ٹھٹہ میں بھی 8 اور سجاول میں 5 ہیٹ اسٹروک کے کیمپس لگائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان

ہیٹ ویو کے باعث سندھ کے مختلف شہروں میں اب تک 28 جانور بھی ہلاک ہوچکے ہیں جس میں سے سب زیادہ خیرپور میں 13 جانور ہلاک ہوئے۔ تھرپارکر میں 11اور سکھر میں 2 جانوروں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے 20 مئی تک ہیٹ ویو کے پیشگوئی کی ہے جس کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 51 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ دادو میں گرمی کا زور ہوسکتا ہے جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک رہ سکتا ہے۔

کراچی کا موسم:

کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا مطلع ابھی ابر آلود ہے اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، ہوا میں زائد نمی کےباعث درجہ حرارت کی شدت زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button