Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس محفوظ ہیں: آئی اے ای اے

IAEA Said Pakistan's Nuclear Sites Safe
اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا، پاکستانی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈا شروع کیا تھا۔

آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔ افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کے دوران بھارت میں نہ صرف براہموس میزائلوں کے ٹھکانے تباہ ہوئے تھے، بلکہ ایس 400 میزائل دفاعی نظام بھی تباہ و برباد ہوکر رہ گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت جنگ میں نقصانات محدود تھے: امریکی اخبار

پاکستانی شاہینوں نے بھارت کے آپریشن سندور کے دوران 3 رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے، جس کے بعد مودی سرکار کو عوام کی شدید تنقید کاسامنا تھا۔ عوام کی توجہ ناکامیوں سے ہٹانے کے لیے مودی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا، لیکن آئی اے ای اے کی وضاحت کے بعد بھارت کے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement