Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

تین رافیل سمیت 5 لڑاکا طیارے اور 78 ڈرون، بھارت کا کتنا نقصان ہوا ؟

پاکستان کی جانب سے گرائے جانے والے ڈرون اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کے ڈیزائن کردہ ہاروپ ڈرون ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی اے آئی کی ویب سائٹ کے مطابق ہاروپ ہائی لیول اہداف جیسے جنگی کشتیوں، کمانڈ پوسٹس، سپلائی ڈپو، ٹینکس اور ایئر ڈیفینس سسٹمز کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرائیل بزنس نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ہر ہاروف ڈرون کی قیمت تقریبا 7 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔ اس طرح پاکستان کے ہاتھوں تباہ ہونے والے 78 ہاروپ ڈرون کی قیمت 54.6 ملین ڈالر بنتی ہے ۔

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق اپریکل 2025 میں بھارت نے فرانس کے ساتھ 7.4 بلین ڈالر کے 26 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اس طرح بھارت کو ایک رافیل طیارہ 284.6 ملین ڈالر کا پڑا۔ اور تین طیاروں کی مالیت 853.8 ملین ڈالر  تک جا پہنچتی ہے ۔ اسی طرح ایک نئے مگ 29 کی قیمت لگ بھگ 20 ملین امریکی ڈالر تک جبکہ ایک ایس یو-30 ایم کے آئی کی قیمت تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر تک ہے ۔

یوں کل ملا کر بھارت کو اب تک صرف پانچ طیاروں اور 78 ڈرون کی مد میں 978.4 ملین ڈالر کا خسارا ہو چکا ہے جو بلاشبہ بھارت کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے جس نے بھارتی فوج کی صلاحت کا پول تو کھول ہی دیا ہے مگر اس سے بڑھ کر اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون اور فرانسنی ساختہ رافیل طیاروں کی ساکھ کو بھی بڑا نقصان پہنچایاہےجو ان  ممالک اور انکی ٹیکنالوجی کے لئے ناقا بل تلافی اور ہزیمت کا باعث بھی ہے ۔

Share this news
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts