Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں پارہ 38 ڈگری ریکارڈ، گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگی، محکمۂ موسمیات

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 46 ڈگری کی محسوس کی جا رہی ہے، کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہرِ قائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ہیٹ ویو کا سلسلہ ختم، آئندہ 2 روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آج سے یکم مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجۂ حرارت معمول سے 5 سے 7 جبکہ 27 سے 30 اپریل کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement