Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے  پورے ملک میں ہڑتال کا اعلان کردیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ کل پورے ملک میں ہڑتال ہو گی، جس پر تمام تاجر تنظیمیں متحد ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد پیغام دے گا کہ ہم غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف ہیں، ہم اسرائیل اور بھارت کے خلاف ہیں۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اس وقت خطے اور خلیج کی صورتِ حال تشویش ناک ہے، بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد حالات زیادہ خراب ہوئے۔

مزید پڑھیں:کراچی کی بندرگاہوں پرگڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہر چیز میں اسرائیل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے امریکا، یہ ٹرائیکا خوفناک کھیل کھیل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج بھارت کے خلاف پورے ملک میں ریلیاں نکالی جائیں گی، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن نیا نہیں، بھارت پہلے بھی یہ کر چکا ہے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button