Close Button
Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

فیفا 2034: 48 کی جگہ 64 ٹیموں کا بھی ورلڈکپ کرانے کیلیے تیار ہیں: سعودی عرب

سعودی وزیر برائے کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی آل فیصل نے کہا ہے کہ اگر فیفا 2034 کے عالمی کپ میں 48 کی جگہ 64 ٹیموں کی متنازع تجویز منظور کرتا ہے تو بھی وہ اس میگا ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

جنوبی امریکہ کی فٹ بال کی تنظیم ’کانمبے بول‘ نے باضابطہ طور پر 2030 کے عالمی کپ کو سپین، پرتگال اور مراکش میں 64 ٹیموں کے ساتھ منعقد کرنے کی تجویز دی ہے لیکن دیگر علاقائی کنفیڈریشنز نے اس تجویز کی مخالفت کی ہے۔

اگلے سال کے ٹورنامنٹ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر کریں گے جس میں 48 ممالک شرکت کریں گے۔ اس سے قبل 2022 کے عالمی کپ میں 32 ممالک شامل تھے۔ سعودی عرب کو 2034 کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافے پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں:فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی

عالمی فٹ بال کے حکام نے دسمبر میں سعودی عرب کو 2034 کے مردوں کے عالمی کپ کی میزبانی کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔ سعودی بڈ میں 2032 تک 15 سٹیڈیم بنانے یا دوبارہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

شہزادہ آل فیصل نے کہا کہ سعودی منتظمین فیفا اور 2022 کی میزبانی کرنے والے پڑوسی قطر کے ساتھ باقاعدگی سے بات چیت کر رہے ہیں تاکہ ان کے تجربات سے سیکھا جا سکے۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts