Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی سمیت ملک کے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کاؤنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جنگ نیوز کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں ایئرپورٹس کی درجہ بندی، کراچی ایئرپورٹ کی ای فور کیٹگری میں 3 سال کی توسیع

ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ملے گی۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور گداگری روکنے کے لیےکیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement