Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں: گورنر سندھ سے میئر کراچی کی ملاقات، مل کر کام کرنے کا عزم

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

گورنرسندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ملاقات ہوئی ہے اور شہر کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے درمیان گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے جس میں کراچی کی بہتری اور ترقی کے لیے جاری منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

گورنر سندھ نے میئر کراچی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ، “مرتضیٰ وہاب اچھا کام کر رہے ہیں، ان کی بھرپور سپورٹ جاری رکھی جائے گی۔” انہوں نے کہا کہ کراچی کی ترقی ہم سب کی ترجیح ہے اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:کراچی کی ترقی کے لیے وفاق سے 100 ارب روپے کے پیکیج کی سفارش کریں: میئر کراچی کا گورنر سندھ کو خط

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان کے گورنر سندھ سے ذاتی تعلقات ہیں اور دونوں کا مقصد ایک ہی ہے، شہر کی بہتری اور عوام کی خدمت، انہوں نے مزید کہا کہ گورنر سندھ کو کراچی کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر آگاہ کیا ہے۔ انشا اللہ ہم سب مل کر کراچی کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس وقت کراچی کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو ایک صفحے پر آنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات کراچی کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ شہر کے اہم عہدیداران مل بیٹھ کر شہر کی بہتری کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement