Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کے الیکٹرک کا سالانہ مینٹیننس کا کام کل سے شروع، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند ہوگی، شٹ ڈاؤن کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کے الیکٹرک کا سالانہ مینٹیننس کا کام کل سے شروع ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند ہوگی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مینٹیننس کا کام 2 فروری کو کیا جائے گا جو صبح 10 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔

ترجمان کے مطابق ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 6 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 28 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ شہر کو مجموعی طور پر ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہر کو 622 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے

واضح رہے کہ ڈپٹی جنرل منیجر گرڈ سسٹم آپریشنز کے الیکٹرک نے مینٹیننس کے کام کی درخواست دی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement