Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان نے ساموآ کو 52 رنز سے شکست دے دی

پاکستان نے ساموا کو 52 رنز سے شکست دے کر اپنی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا اختتام جیت کے ساتھ کر لیا ہے۔ ملائشیا کی ریاست جوہور میں کھلیے جانے والے آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فورتھ پلیس پلے آف میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ساموآ انڈر 19 کو 52 رنز سے شکست دے دی ہے۔

ساموا انڈر 19نے ٹاس چیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا، پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 136 رنز بنائے، ماہم انیس نے 28 اور فاطمہ خان 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ساموآ انڈر 19 کی کھلاڑی نوراہ جیڈ سلینا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ساموآ انڈر 19 کو پاکستان انڈر 19 نے 137 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں ساموآ 18.5 اوورز میں 84 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ہانیہ احمر نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 17 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی انڈر19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے کیونکہ آئرلینڈ ویمن انڈر 19 نے پاکستان کو ڈی ایل ایس میتھد پر 13 رنز سے شکست دے دی تھی۔

Share this news

Follow Times of Karachi on Google News and explore your favorite content more quickly!
Leave a Reply
Related Posts
Close Button