Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

دھند اور خراب موسم کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار، ریلوے کا اعلامیہ جاری

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

اندرون ملک دھند اور موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے جانے اور آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔ ریلوے حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 45 اپ پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شام 4 بجے روانہ ہوگی۔

جاری کردی اعلامیے کے مطابق 33 اپ پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے 30 منٹس کی تاخیر کے ساتھ ساڑے 4 بجے روانہ ہوگی جبکہ کراچی سے لالہ موسیٰ براستہ فیصل آباد جانے والی 17آپ ملت ایکسپریس شام 5 بجے کے بجائے 4 گھنٹے 15 میٹس کی تاخیر کے بعد رات کو 9 بجکر 15 منٹس پر روانہ ہوگی، 1 اپ خیبر میل 10 بجکر 15 منٹس کے بجائے 45 منٹس کی تاخیر کے بعد رات 11 بجے تک روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق دیگر تمام ٹرینیں اپنے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگئی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement