Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں ’پہلے آئیے پہلے پائیے‘ کے اصول پر کامیاب تصور ہوں گی۔ وزارت نے حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر تک نامزد بینکوں میں جمع کرانے کا عندیہ دیا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ نئے اعلانات کیلئے موبائل ایپ ’ پاک حج‘ اپنے سمارٹ فون پر لازمی ڈاؤن لوڈ کر لیں، بینکوں کو موصولہ درخواستیں وزارت کے آن لائن پورٹل پر 17 دسمبر کو 9 بجے تک لازمی اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement