Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

یونیورسٹی روڈ پر ایک ہفتے قبل پھٹنے والی پانی کی لائن کی مرمت نہ ہوسکی،مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک ہفتہ قبل پٹھنے والی پانی کی لائن کی مرمت نہ ہو سکی، واٹرکارپوریشن حکام کے مطابق لائن کی مرمت میں مزید دو روز لگیں گے۔

واٹر کارپوریشن کے مطابق پانی کی لائن کی مرمت کے دوران دوسری جگہ سے بھی لائن کے پھٹنے کا انکشاف ہوا تھا، جس کی وجہ سے مرمتی کام میں تاخیر ہوئی ہے۔ دو روز میں لائن کی مرمت کرکے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب مین پائپ لائن کے پھٹنے سے شہر کے مختلف علاقوں پینے کے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ضلع شرقی،وسطی اور جنوبی کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہے جس سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement