Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

’پاک حج 2025‘ موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

آئیندہ برس حج کے دوران حجاج کرام کی مدد اور رہنمائی کے لئے وفاقی ورازت مذہبی امور نے موبائل ایپ “پاک حج 2025” متعارف کرادی۔ جو اینڈروائیڈ اور آئی فون دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

حج کے لئے درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی شروع ہو گیا ہے ۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پاک حج ایپ کے ذریعے حج کے لیے درخواست جمع کروانے والوں کو مرحلہ وار آگاہ کیا جاتا رہے گا، اسکے علاوہ عازمین اس ایپ کے ذریعے اپنے حج تربیتی شیڈول، جن میں تاریخیں، اوقات اور مقامات شامل ہیں، دیکھ سکتے ہیں۔

ایپ پر پروازوں کی تفصیلات، پرواز کے نمبر، روانگی کے شہر، تاریخیں، اور آمد و روانگی کے اوقات بھی دستیاب ہیں۔ ایپ میں مکہ اور مدینہ کے مختلف مقامات اور راستوں کی معلومات بھی نقشوں کی مدد سے فراہم کی گئی ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق آئیندہ برس ایک لاکھ 79 ہزار210 عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سرکاری حج پیکج 10لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان ہوگا۔ تاہم قربانی کی رقم 55 ہزار روپے پیکج کے علاوہ دینا ہوں گے، پہلی بار عازمین حج کو قسطوں میں ادائیگی کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ حکومتی سکیم کے تحت درخواست کیساتھ 2 لاکھ روپے جبکہ قرعہ اندازی میں نام آنے پر 14 دن میں 4 لاکھ روپے جمع کرانا ہونگے۔ باقی تمام اخراجات یکم سے 10 فروری 2025 تک دینا ہوں گے۔

شیئر کریں
The views expressed in this article are those of the author and do not necessarily represent the editorial stance of Times of Karachi.
ٹائمز آف کراچی کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Share this news

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement