Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں کے لئے بجلی فی یونٹ مہنگی

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق کراچی کے شہریوں پر نہیں ہوگا۔

نیپرا کے اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ فی یونٹ بجلی ایک ماہ کیلئے 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوئی ہے۔

مئی کے مہینے کے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے اضافی نرخ لگائے جائیں گے۔ کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اس اضافے سے مستسنٰی ہوں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی  نے دی تھی جس کے بعد نیپرا نے اضافےکا علان کیا ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement