Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں کئی ہفتوں سے جاری خوشگوار موسم شہر سے رخصت ہوگیا۔ گزشتہ 2 دنوں سے شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور آج شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا موسم  گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ آج بروز جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کا درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری کے درمیان ہی رہنے کا امکان ہے لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو بھی کراچی میں موسم گرم رہے گا اور سورج تیز ہوگا۔ البتہ اتوار سے بادلوں کی جزوی واپسی کا امکان ہے۔ آئندہ جمعہ کو بادل کافی زیادہ ہوسکتے ہیں لیکن گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement