Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے خصوصی یونٹ تشکیل، افطار سے 2 گھنٹے پہلے کسی کا چالان نہیں ہوگا

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

رمضان المبارک میں شہرقائد میں ٹریفک بحال رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کے مطابق ٹریفک جام سے بچنے کیلئے خصوصی یونٹ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

خصوصی یونٹ افطار کے بعد سے سحری تک فرائض انجام دے گا۔ کراچی میں ٹریفک روانی بحال رکھنے کے لئے تمام پوائنٹس پر اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

 

شاپنگ مال ، ہوٹل یا دیگر تجارتی سرگرمیوں والے مراکز پر ٹریفک روانی بحال رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک جام سے بچنے کے لئے افطار سے دو گھنٹے قبل کسی بھی شہری کا چالان نہیں کئے جائے گا۔

 

 

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement