Karachi
Current weather
Humidity-
Wind direction-

کراچی میں آج مطلع ابرآلود رہے گا، شام اور رات کے اوقات میں بوندا باندی متوقع، محکمہ موسمیات

اپ ڈیٹ رہیں – فوری اطلاعات کے لیے ٹی او کے کو واٹس ایپ پر فالو کریں۔

کراچی میں آج دن بھر مطلع کبھی جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہنے  کا امکان ہے۔ شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات کو آندھی کے بعد کہیں ہلکی تو کہیں متعدل بارش ہوئی۔

شہر قائد میں بارش کے ساتھ موسم میں خنکی آگئی۔ آج صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی جسکے باعث موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا ہے۔ شہر میں ٹھنڈی ہواؤں نے بھی موسم سہانا کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع ابرآلود رہے گا۔ شہر میں شام اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی متوقع ہے۔ شہر میں کسی بھی مقام تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24.3 ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں اوسطاً 80 جبکہ شام میں 65 فیصد رہے گا، تاہم مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں

گوگل نیوز پر ٹائمز آف کراچی کو فالو کریں اور اپنی پسندیدہ مواد کو زیادہ تیزی سے دیکھیں۔
Leave a Reply
ریلیٹڈ پوسٹس
Close Button
Advertisement